ترنمول کانگریس کی لیڈر اور مغربی بنگال کی وزیر اعلی ممتا بنرجی نے آج
کانگریس صدر سونیا گاندھی سے ملاقات کی، جس میں صدارتی انتخابات اور دیگر
سیاسی معاملات پر بات چیت کی گئی۔محترمہ ممتابنرجی نے کانگریس صدر سے ملاقات کے بعد صحافیوں سے کہا
کہ
محترمہ سونیا گاندھی سے انہوں نے کئی سیاسی مسائل پر تبادلہ خیال کیا۔صدارتی امیدوار کے بارے میں بحث سے متعلق سوال پر انہوں نے کہا کہ اس ضمن
میں بات چیت ہوئی ہے لیکن صدر جمہوریہ کے عہدہ کا امیدوار کون ہوگا، اس
بارے میں کوئی حتمی بات چیت نہیں کی گئی۔